0
Saturday 14 Sep 2024 19:20

اگر عمر عبداللہ میں جرات ہے تو وہ بھی نوجوانوں کے ایف آئی آر کالعدم کرکے دکھا دیں، محبوبہ مفتی

اگر عمر عبداللہ میں جرات ہے تو وہ بھی نوجوانوں کے ایف آئی آر کالعدم کرکے دکھا دیں، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو کافی راحت پہنچائی ہے، جبکہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ جموں کشمیر کے لوگوں کو دکھ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد جموں کشمیر میں خون خرابے کی ذمہ دار ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 1987ء میں کرسی کی خاطر انہوں نے ووٹوں کی دھاندلی کی، جس کے نتیجہ میں یہاں کے نوجوان بندوق اٹھانے پر مجبور ہوگئے، بے تحاشا خون بہایا گیا، ہماری مائیں بہنیں بیوا ہوگئیں، ماؤں کے کوکھ اجڑ گئے، معصوم بچے یتیم ہوگئے اور آج بھی یہاں کی عوام اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے پھر ایک بار آپس میں سمجھوتہ کیا، اس کا انعام عوام کو افضل گورو کی پھانسی کے طور پر دیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہزاروں نوجوانوں پر ایف آئی آر لگوائے، لیکن جب پی ڈی پی نے، بی جے پی کے ساتھ حکومت بنائی تو پی ڈی پی نے 12 ہزار نوجوانوں کے ایف آئی آر واپس لے لئے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو چیلنج دیا کہ اگر ان کے پاس جرات ہے تو پی ڈی پی نے جتنے ایف آئی آر واپس لئے تھے وہ اس کی نصف تعداد کے ایف آئی آر واپس لے کر دکھا دیں، اگر جرات ہے تو بتا دیں۔
خبر کا کوڈ : 1159976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش