0
Saturday 14 Sep 2024 18:03

شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار نہ کرنے کا حکم

شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار نہ کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس سمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جس میں فریقین کو شیر افضل مروت کی درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں اور کہا ہے کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، شیر افضل مروت کو عدالت کی اجازت کے بغیر کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے وکلاء عادل عزیز قاضی اور ریاست علی آزاد کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1159970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش