0
Saturday 14 Sep 2024 10:02

ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کیے، چوہدری انوار الحق

ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کیے، چوہدری انوار الحق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے ہندوستان کے وزیر دفاع کے آزاد کشمیر کے حوالہ سے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ہندوستان کے غاصبانہ اور ظالمانہ کردار سے واقف ہیں، ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عام شہریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کیے۔ 1989ء کے بعد سے ایک لاکھ کے قریب عام شہریوں کو شہید کیا گیا، خواتین کی اجتماعی عصمت دری کے ہزاروں کیسز سامنے آئے، 8 ہزار سے زائد گمنام اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک جیل میں بدل دیا ہے، ہندوستان کی جارحیت اور ظلم سے آزاد کشمیر کے سیز فائر لائن پر بسنے والے عام شہری بھی شہید، معذور اور زخمی ہوئے۔ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو تسلیم کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں شہریوں کو تمام بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں اور ترقی کے مواقع دستیاب ہیں۔افواج پاکستان نے ہمیشہ محافظ فوج کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اس کی متنازعہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں۔
خبر کا کوڈ : 1159874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش