QR CodeQR Code

ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کیے، چوہدری انوار الحق

14 Sep 2024 10:02

ہندوستان کے وزیر دفاع کے آزاد کشمیر کے حوالہ سے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم آزاد کشمری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام ہندوستان کے غاصبانہ اور ظالمانہ کردار سے واقف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے ہندوستان کے وزیر دفاع کے آزاد کشمیر کے حوالہ سے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ہندوستان کے غاصبانہ اور ظالمانہ کردار سے واقف ہیں، ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عام شہریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کیے۔ 1989ء کے بعد سے ایک لاکھ کے قریب عام شہریوں کو شہید کیا گیا، خواتین کی اجتماعی عصمت دری کے ہزاروں کیسز سامنے آئے، 8 ہزار سے زائد گمنام اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک جیل میں بدل دیا ہے، ہندوستان کی جارحیت اور ظلم سے آزاد کشمیر کے سیز فائر لائن پر بسنے والے عام شہری بھی شہید، معذور اور زخمی ہوئے۔ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو تسلیم کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں شہریوں کو تمام بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں اور ترقی کے مواقع دستیاب ہیں۔افواج پاکستان نے ہمیشہ محافظ فوج کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اس کی متنازعہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں۔


خبر کا کوڈ: 1159874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1159874/ہندوستان-نے-مقبوضہ-کشمیر-کے-شہریوں-تمام-بنیادی-حقوق-سلب-کیے-چوہدری-انوار-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com