0
Friday 13 Sep 2024 20:55

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف خان درانی نے عہدہ چھوڑ دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف خان درانی نے عہدہ چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ ہمسایہ ملک افغانستان کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف خان درانی نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آصف درانی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدہ چھوڑا ہے۔ آصف درانی نے مئی 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا۔ آصف درانی کا دفتر میں بدھ کو آخری روز تھا۔ آصف درانی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی اسامی خالی ہے۔ افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی اس سے قبل 2005 سے 2009 تک کابل میں پاکستانی مشن کے ڈپٹی چیف کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے ایران اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ آصف درانی نے اس سے قبل نئی دہلی، نیویارک، کابل اور لندن سمیت مختلف سفارتی تعیناتیوں میں اپنے فرائض سرانجام دیے۔
خبر کا کوڈ : 1159795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش