0
Friday 13 Sep 2024 20:03

فضل الرحمان نے گنڈاپور کے افغانستان سے مذاکرات کے بیان کو جذباتی باتیں قرار دیدیا

فضل الرحمان نے گنڈاپور کے افغانستان سے مذاکرات کے بیان کو جذباتی باتیں قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان جذباتی باتیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کیا گورنر راج لگ سکتا ہے؟ ایسے حالات ہیں؟ اس سوال پر مولانا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں، تاہم خیبر پختونخوا میں حالات اچھے بھی نہیں ہیں مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کے بیان کو جذباتی بات قرار دیا اور کہا کہ یہ جذباتی باتیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں ںے آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی اپنی پارٹی پوزیشن واضح کردی اور کہا کہ ہم نے اس حوالے سے گزشتہ روز اپنا موقف واضح کر دیا تھا، ہم نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنی اصلاحات تجویز کی ہیں اگر ہماری تجاویز پر آئینی ترمیم ہوئی تو غور کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1159779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش