0
Friday 13 Sep 2024 19:57

لکی مروت میں قومی جرگہ، پولیس اور آرمی میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

لکی مروت میں قومی جرگہ، پولیس اور آرمی میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں قومی جرگہ کے مشران کی کوششوں سے پولیس اور آرمی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور ان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے بعد دھرنا ختم کرتے ہوئے سڑکیں کھول دی گئیں، آرمی چھ دن میں لکی مروت سے اپنے اہلکار واپس بلالے گی۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے نکات کے تحت آرمی کو ضلع لکی مروت سے نکلنے کیلئے 6 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، اگر آرمی 6 دن میں ضلع سے نہیں نکلی تو پولیس دوبارہ احتجاج کرے گی۔

اطلاعات کے مطاق آرمی کو ضلع سے نکالنے کی ذمہ داری آر پی او بنوں عمران شاہد نے لے لی۔ معاہدے کے تحت پولیس کو بکتر بند گاڑیاں دی جائیں گی، دھرنے میں شامل پولیس اور عوام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ آرمی پولیس کے اختیارات میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1159777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش