0
Wednesday 11 Sep 2024 23:36

پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر کوشاں ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر کوشاں ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر کوشاں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے بھر میں صنعتی زونز کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے عوام کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، گذشتہ ادوار میں حکومت سندھ نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور رواں دور حکومت میں بھی عوام کی توقعات پر پورے اتریں گے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے نجی شعبے کو سہولیات فراہم کررہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ نجی شعبہ آگے بڑھ کر روزگار کی فراہمی میں حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کرے۔ اس موقع پر ملاقات کے لئے آنے والے افراد نے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے ان مسائل کے حل کے فوری ازالے کے لئے احکامات جاری کئے۔
خبر کا کوڈ : 1159441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش