0
Tuesday 10 Sep 2024 12:12

لاہور، سید منیر گیلانی کی جانب سے ڈاکٹر سید دانش نقوی کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور، سید منیر گیلانی کی جانب سے ڈاکٹر سید دانش نقوی کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ اور سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی کی رہائش گاہ پر چیئرمین ’’ماوا ٹرسٹ‘‘ ڈاکٹر سید دانش نقوی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق عشائیہ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ نور محمد، پروفیسر ڈاکٹر اسد عباس کاظمی، وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، انجینئر سلمان علی نقوی، ڈاکٹر موسیٰ رضا، مولانا سلمان نقوی نے شرکت کی۔ نذیر بھٹی، تصور شہزاد سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ منیر حسین گیلانی کا کہنا تھا کہ حماس کی قوت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ اسرائیل پسپائی اختیار کر رہا ہے۔ اسرائیلی جارحیت دنیا کے سامنے آشکار ہوچکی ہے۔ اسرائیلی مظالم کیخلاف عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیئے۔ ڈاکٹر دانش نقوی کا کہنا تھا کہ ماوا ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1159092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش