0
Saturday 31 Aug 2024 04:10

ایران پاکستان کی توانائی کی ضرورت کو پوری کرسکتا ہے

ایران پاکستان کی توانائی کی ضرورت کو پوری کرسکتا ہے
اسلام ٹائمز۔ ایران اور پاکستان نے غیر قانونی تجارت کو صفر تک پہنچا کر دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری اور قانونی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایران کی تامین پیٹرولیئم اینڈ پیٹرو کیمیکل کمپنی کے چیف ایکزیکٹیو رضا بابک کی قیادت میں ایران کا ایک وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے۔ کراچی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رضا بابک نے آج کراچی کے ایوان صنعت و تجارت میں ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران کی مصنوعات پاکستان کے بازاروں میں بھری پڑی ہیں لیکن ان میں ایسی مصنوعات زیادہ ہیں جو غیر قانونی تجارت کے ذریعے یہاں پہنچی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان غیر قانونی تجارت کو صفر تک پہنچا کر باضابطہ قانونی تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم غیر قانونی تجارت کو ختم کرکے دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری تجارت کا حجم بڑھا سکتے ہیں جو دونوں ملکوں کے فائدے میں ہے۔

ایران کی تامین پیٹرولیئم اور پیٹروکمیکل کمپنی کے چیف ایکزیکٹیو رضا بابک نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کی توانائی کی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے معقول قیمت پر ایل پی جی، میتھانول، موٹر آئل، گریس اور پیٹروکیمیکل مصنوعات درآمد کرسکتا ہے۔ کراچی ایوان صنعت و تجارت کے صدر نے بھی اس اجلاس سے خطاب میں ایرانی وفد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اورا سی کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان فری زون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے بعض تجاویز پیش کیں۔ انھوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان خاص طور پر توانائی کے شعبے میں تجارت کو دونوں ملکوں کے فائدے میں قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 1157176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش