0
Wednesday 28 Aug 2024 16:37

فلسطینی عوام اور مقاومتی گروہوں کیجانب سے قبول کئے جانیوالے معاہدے کی حمایت کرینگے، سید عباس عراقچی

فلسطینی عوام اور مقاومتی گروہوں کیجانب سے قبول کئے جانیوالے معاہدے کی حمایت کرینگے، سید عباس عراقچی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹکل بیورو اور عرب و اسلامی تعلقات عامہ کے سربراہ "خلیل الحیه" نے ایران کے نئے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔ اس موقع پر خلیل الحیہ نے سید عباس عراقچی کو ایران کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے سید عباس عراقچی کو غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ نیز مقبوضہ سرزمین میں صیہونی رژیم کے سنگین جرائم سمیت مسجد اقصیٰ کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی اسرائیلی کوششوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ خلیل الحیہ نے مقاومت و فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں شہید "حسین امیر عبداللہیان" کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام صیہونی جرائم کے سامنے فلسطین کاز اور مقاومت کی مسلسل حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی شکرگزار ہے۔

دوسری جانب سید عباس عراقچی نے اپنے انتخاب پر حماس کے رہنماء کی ٹیلیفونک کال اور مبارک باد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام اور مقاومت کی حمایت انقلاب اسلامی کے بعد بننے والی 14ویں حکومت میں پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران، غزہ میں جنگ بندی کے اختتام کے لئے صرف اُس معاہدے کی حمایت کرے گا جسے فلسطین کی ثابت قدم عوام، مقاومت اور حماس قبول کرے گی۔ سید عباس عراقچی نے صیہونی جرائم کے سامنے غزہ کے عوام کی 11 ماہ سے جاری مزاحمت کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حتمی کامیابی فلسطینی عوام کی ہی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران آخر تک آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 1156667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش