اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے پشاور کے علاقہ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیات آباد ٹول پلازے کے قریب پولیس اہلکار ناکہ لگا کر کھڑے تو تو وہاں اقبال آفریدی پہنچے اور آپے سے باہر ہوگئے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور دھکے بھی دیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جس روڈ پر ایم این اے نے پولیس کو سرکاری امور میں کام کرنے سے روکا وہاں اسمگلنگ، اسٹریٹ کرائم اور قتل سمیت جرائم کی 67 وارداتیں ہوچکی ہیں۔ رکن اسمبلی کے رویے اور کار سرکار میں مداخلت پر پولیس نے اقبال آفریدی کے خلاف قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا ہے۔