0
Monday 29 Jul 2024 12:18

بجلی کے ترسیلی نظام کی خرابیاں دور کرنے کیلئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ

بجلی کے ترسیلی نظام کی خرابیاں دور کرنے کیلئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام کی خرابیاں دور کرنے کیلئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے ترسیلی نظام میں نقائص دور کرنے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چائنا سٹیٹ گرڈ کے ساتھ مل کر ترسیلی نظام کو بہتر کیا جائے گا، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف چینی سفیر کے ساتھ ملاقات کریں گے، ملاقات میں بجلی کے ترسیلی نظام پر بات چیت ہوگی۔
 
ذرائع نے کہا ہے کہ بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم میں مستقل خرابیاں موجود ہیں، ترسیلی نظام میں خرابیوں کی وجہ سے سستے پاور پلانٹس کو بند رکھا جاتا ہے کیوں کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی فنی خرابیوں کے باعث سستی بجلی کی بلا تعطل ترسیل نہیں ہو پا رہی، جب کہ ترسیلی نظام کی فنی خرابیاں دور ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی لائی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1150624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش