بجلی کے ترسیلی نظام کی خرابیاں دور کرنے کیلئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ
29 Jul 2024 12:18
ترسیلی نظام کی فنی خرابیاں دور ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی لائی جا سکتی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام کی خرابیاں دور کرنے کیلئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے ترسیلی نظام میں نقائص دور کرنے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چائنا سٹیٹ گرڈ کے ساتھ مل کر ترسیلی نظام کو بہتر کیا جائے گا، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف چینی سفیر کے ساتھ ملاقات کریں گے، ملاقات میں بجلی کے ترسیلی نظام پر بات چیت ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 1150624