0
Wednesday 15 May 2024 08:22

عراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، سینیٹر بننے پر مبارکباد پیش کی

عراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، سینیٹر بننے پر مبارکباد پیش کی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں سینیٹر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ عراقی سفیر نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت شخصیت، معاملہ فہمی اور دور اندیشی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستانی زائرین کو ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات سے عراقی سفیر کو آگاہ کیا۔ عراقی سفیر نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے معزز مہمان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1135146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش