0
Monday 13 May 2024 21:30

سندھ میں گندم کی 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ریکارڈ پیداوار

سندھ میں گندم کی 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ریکارڈ پیداوار
اسلام ٹائمز۔ وزیر خوراک سندھ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ سندھ میں کسانوں سے گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے، رواں سیزن میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی ہے۔ جام خان شورو نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار گندم کی فصل پچھلے کئی برسوں کی نسبت بہتر رہی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک رواں سال 9 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت چار ہزار روپے فی من مقرر ہے۔ جام خان شورو کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہلے سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ محکمہ خوراک اب تک 6 لاکھ 43 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش