0
Friday 17 Nov 2023 19:56

بی جے پی کو مذہبی جنون پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا ہے، چندر شیکھر راؤ

بی جے پی کو مذہبی جنون پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا ہے، چندر شیکھر راؤ
اسلام ٹائمز۔ ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلٰی و بی آر ایس کے صدر چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو مذہبی جنون کے سوا کچھ نہیں آتا ہے۔ انہوں نے کریم نگر کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس انتخاب میں بی جے پی کو مناسب سبق سکھائیں۔ انہوں نے بھارت میں ہندوازم کے نام پر تفرقہ پیدا کرنے پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اس ملک کو 157 میڈیکل کالج دیے ہیں لیکن ایک بھی کالج ریاست تلنگانہ کو نہیں دیا ہے۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں سابق ضلع کریم نگر میں کوئی میڈیکل کالج نہیں تھا، لیکن بی آر ایس حکومت کے بعد 4 میڈیکل کالج قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کانگریس کے 50 سالہ دور حکومت میں ایک بھی میڈیکل کالج نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ہر سال 10 ہزار ڈاکٹرس بن رہے ہیں لیکن میڈیکل کالجز کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو مذہبی جنون کے سوا کچھ نہیں آتا ہے لیکن اب تلنگانہ کی عوام بیدار ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی بے رخی بھی ریاستی عوام دیکھ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1096323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش