0
Friday 24 Mar 2023 09:48

گلگت بلتستان کی پانچ شخصیات کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

گلگت بلتستان کی پانچ شخصیات کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا
اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پانچ شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ گلگت میں گورنر سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے اعزازات دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گنگچھے سے تعلق رکھنے والی معروف علمی و ادبی شخصیت غلام حسین حسنو کو شعبہ ادب میں گراں قدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن و کارکردگی سے نوازا گیا۔ معروف شاعر و ادیب جمشید خان دکھی مرحوم کو بھی بعد از وفات شعبہ فن، ادب اور شاعری میں گراں قدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن و کارکردگی سے نوازا گیا۔ ان کا ایوارڈ انکے صاحبزادے فیضان دکھی نے وصول کیا۔
 
 گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے معروف کوہ پیما سرباز خان کو شعبہ کھیل، کوہ پیمائی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن و کارکردگی سے نوازا۔ معروف خاتون سکی پلیئر آمنہ ولی کو بھی شعبہ کھیل و سکینینگ میں گراں قدر خدمات کے اعزاز میں صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ عبد الکریم المعروف لٹل کریم کو بھی بعد از وفات کوہ پیمائی کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف صدارتی ایوارڈ برائے حسن و کارکردگی سے نوازا گیا جو کہ انکے فرزند محمد حنیف نے وصول کیا۔
خبر کا کوڈ : 1048401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش