اجتماع سے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی، برمنگھم کے ریزیڈنٹ عالم حجت الاسلام مولانا سید ظفر عباس نقوی، حجت الاسلام مولانا مشرف حسین الحسینی، ہدایت ٹی وی کے ڈائریکٹر اور مجلس علماء امامیہ برطانیہ کے صدر حجت الاسلام علامہ ڈاکٹر غلام حسین عدیل اور حجت الاسلام علامہ غلام حر شبیری اور انگریزی زبان کے مقرر مولانا علی الہادی نے خطاب فرمایا۔ مقررین نے قائد شہید کے حالات زندگی اور افکار و کردار پر مفصل گفتگو کی اور ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کی طرف سے دیار غیر میں اس طرح کے روحانی اور انقلابی اجتماع منعقد کرنے کو سراہا۔
اجتماع میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا پیغام بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ پر ایک ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔ آخر میں دعا امام زمانہ (عج) سے اجتماع کا اختتام ہوا۔ ان تمام انتظامات کرنے پر ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر و علماء نے خصوصی طور پر برطانیہ مڈلینڈ برمنگھم اور سینئر نائب صدر ایم ڈبلیو ایم برطانیہ آغا محمد جواد ہزارہ اور ان کے معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ اجتماع کامیاب ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1082596
منتخب
19 Sep 2024
18 Sep 2024
18 Sep 2024
18 Sep 2024
18 Sep 2024
18 Sep 2024
18 Sep 2024
18 Sep 2024
17 Sep 2024