0
Friday 6 Sep 2024 07:22
تجزیہ

اربعین حسینی اور عوامی بیداری

اقوام کے درمیان شعور و آگہی
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: اربعین حسینیؑ، عوام کی بیداری اور اقوام کے درمیان شعور و آگہی
مہمان: حجة السلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی(سربراہ اُمتِ واحدہ پاکستان)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
اگست سیریز بمناسبت اربعین حسینی
ریکارڈنگ: 17 اگست 2024

اہم نکات:
امام حسین ؑکی شہادت کی وجہ سے مومنین کے دلوں میں ایک ایسی  حرارت پیدا    ہوگی جو کبھی ٹھنڈی نہیں ہوگی(الحدیث)
اربعین پہ کربلا تک پیادہ روی کرنے والے عشاق الحسینؑ   ایمان کی حرارت سے لبریز ہوتے ہیں۔
امام حسین ؑ کیونکہ سرورِ آزادگان ہیں ، اس لئے تما م آزاد انسانوں کے  قائد بھی ہیں
امام حسینؑ دنیا بھر کے مسلم و غیر مسلم لیڈرز کے  لئے ایک بہترین  نمونہ عمل ہیں
امام حسینؑ کے بعد دیگر نو آئمہ ہدیٰ نے راہ حسینؑ کو زندہ رکھا
امام حسینؑ  تمام آئمہ اہل بیت ؑ کی تعلیمات کا محور و مرکز تھے
سیرتِ آئمہ اہل بیت ؑ سے ثابت ہے کہ  اربعین کے روز تمام عالمِ اسلام سے  ماننے والے اکٹھے ہوتے تھے
اربعین کے روز مرقد امام حسینؑ پہ اکٹھا ہونا، ظالم سے نفرت اور مظلوم سے محبت  پیدا کرتا ہے
آج کے دور میں بھی کربلائے غزہ برپا ہے، حسینیوں کو اس پہ احتجاج کرنا ہے
ساری دُنیا کے مظلوم، صرف حسینؑ کے بیٹوں سے اپنی حمایت کو توقع رکھتی ہے
دو ارب مسلمانوں میں صرف حسین ؑ کے ماننے والے ہی  آج  کے یزید کو للکارتے ہیں
پیروانِ امام حسینؑ عاشورا اور اربعین  سے ایمان کی حرارت حاصل کرتے ہیں
عزاداری سید الشہدا کے ذریعے امام حسین ؑ کے مقصد کو سمجھنا ہدف  ہے
کربلا کے راستے پہ چل کر ہی آزادی اور حریت عطا ہوسکتی ہے
مشی اربعین کو مسلک کی قید میں نہ رکھیں، بلکہ اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ ہو
 
 
خبر کا کوڈ : 1158119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش