2
Monday 5 Aug 2024 12:34
تجزیہ

اسماعیل ہنیہ کی شہادت

اثرات اور نتائج
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام تجزیہ
موضوع: تہران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت ۔۔۔ اثرات اور نتائج
مہمان: حجة السلام والمسلمین  ڈاکٹرمیثم ہمدانی
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
5 اگست 2024
موضوعات گفتگو:
اسماعیل ہانیہ کی شہادت ۔۔۔ اثرات اور نتائج
کیا فلسطین کی آزادی کی تحریک جاری رہے گی؟
کیا تہران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت جمہوری اسلامی ایران اور فلسطینی مزاحمت کاروں میں دوری کا سبب بن سکتی تھی؟
کیا اس بزدلانہ حملے کا جواب دیا جائیگا؟
اہم نکات:
اسماعیل ہانیہ کی شہادت آزادی فلسطین  کی تحریک کو کمزور کرنے کے بجائے مزید قوت عطا کرے گی
صیہونی یہودی  تاریخی طور پہ قتل و غارت کے خوگر ہیں
تاریخ انسانیت میں صیہونیوں  کا ماضی بھی انبیا و رُسل اور صلحا کو قتل کرنے  سے بھرا پڑا ہے۔
فلسطینی قوم کی تحریک پہلے دن سے جارحانہ نہیں بلکہ مدافعانہ ہے
طوفان الاقصی ٰ بھی ایک مدافعانہ قدم تھا
صیہونی سوچ فلسطینی مسلمانوں کو ختم کرکے فقط یہودی  ریاست کو قائم رکھنا ہے
جب کہ مقابل فلسطینی بھی تاریخ دلائل کے ساتھ فلسطین کی سر زمین پہ اپنا حق جانتے ہیں
مسلمانوں کو یہ بات سمجھنا ہے کہ اسرائیل کا مقابلہ و خاتمہ سائنس آف وار کے ساتھ ہوگا
اسماعیل ہانیہ کی شہادت   نے صیہونی ریاست کے خاتمہ کی منزل مزید قریب اور یقینی کردی ہے
گزشتہ نو ماہ کی صیہونی جارحیت کے باوجود غزہ کے فلسطینی پامردی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں
فلسطینی قوم اپنے ہزاروں افراد کی شہادت کے باو جود اپنے موقف پہ ڈٹی ہوئی ہے
اس سانحے کی پس پشت پہ امریکہ کی شیطانی آشیر باد اور سوچ شامل ہے
آج جب کی جمہوری اسلامی ایران مزاحمت کا مرکز بن چکا ہے ، اس کے خلاف سازش تھی
شیعہ سنی مناقشے کی بڑھانے کی ناکام  بھونڈی کوشش تھی
نئی ایرانی حکومت کو دباو میں لانے کی سازشانہ کوشش لگتی ہے
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
خبر کا کوڈ : 1151986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش