0
Saturday 3 Aug 2024 05:19
دین و دنیا

عزاداری امام حسین ع اور عصری تقاضے

یزید وقت کے خلاف مزاحمت
متعلقہ فائیلیں ہفت روزہ پروگرام دین و دنیا
عزاداری امام حسین اور یزید وقت
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید احمد اقبال رضوی
میزبان: محمد سبطین علوی
پیشکش: سید انجم رضا
 8 اگست 2024

موضوعات گفتگو
1- قرآن اور طاغوت سے دوری و  استکبار کا مقابلہ
2- روایات اور سیرہ اہلبیت میں ہر زمانے کے ظالم کامقابلہ
3- امام حسین اور یزید وقت کے خلاف قیام
4- دوران غیبت امام زمانہ میں استکبار کے مقابلے میں قیام
 
خلاصہ گفتگو:
 تمام انبیا نے اپنی بنیادی تعلیمات میں دو چیزوں کی طرف دعوت دی ایک اللہ کی عبادت اور دوسری طاغوت سے اجتناب اور دوری اختیار کرنا۔
تمام انبیاء کی زندگی میں اہم چیز یہ ہے کہ انہوں اپنے زمانے کے فرعون، نمرود، شداد اور دیگر ظالم حکمرانوں کے مقابلے میں قیام کیا۔
آئمہ علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی نمایاں ترین چیز یہ ہے کہ  انہوں نے ظالمین اور استکباری طاقتوں  کے مقابلے میں کھڑے ہو کر اللہ کی عبادت اور بندگی کی طرف دعوت دی۔
امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کا قیام بھی درحقیقت اپنے زمانے کے ظلم بربریت اور ظالمانہ نظام کے خلاف تھا۔ اور امام حسین علیہ السلام نے یزید وقت کے ظالمانہ نظام اور حکومت کے خلاف قیام کیا۔
عزاداری  سید الشہداء کا حقیقی ہدف اور مقصد بھی یہ ہے اج کے دور میں ہم اس ظالمانہ اور یزیدی نظام کے خلاف قیام کریں۔ اگر ایسی مجالس برپا نہ ہوں تو ہم امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کے اہداف تک نہیں پہنچ سکتے جس کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف آ کر مکمل کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 1151590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش