متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: مہنگائی ، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی اور آئی ایم ایف
مہمان: سید کاشف علی ( صحافی، تجزیہ نگار)
میزبان و پیشکش: انجم رضا
29 جولائی 2024
موضوعات گفتگو
ہر روز مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے ؟ کیا وجوہات ہیں ؟
عوام کی تنخواہوں بلز کی ادائیگی کیلئے ناکافی ہیں ؟ آئی ایم ایف کا کیا کردار ہے ؟
اربعین نزدیک ہے ، جہاز کے کرایوں میں بے پناہ اضافے ؟ بہترین کیا راستہ ہو سکتا ہے ؟
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
پاکستان کی حکومتی اشرافیہ کی ترجیحات میں عوام کی خدمت نہیں ہے
عوام کو تعلیم،صحت، روزگار، زندگی بنیادی ضرورت دینا حکومت اپنی ذمہ داری نہیں جانتی
برسرِ اقتدار اشرافیہ کی ترجیحات میں حکومت میں رہنے کے مزے اٹھانا ہے
برسرِ اقتدار اشرافیہ کی عادت بن چکی ہے کہ عوام کا سیاسی معاشی استحصال کرنا ہے
پاکستانی کی سیاسی جماعتیں عوام کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر رہیں
مختلف مافیاز پاکستانی اداروں اتنا نفوذ کرچکے ہیں کہ اپنی مرضی کی پالیسیاں بنواتے ہیں
پچھتر سال میں سیاسی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں
تنخواہ دار متوسط طبقہ بُری طرح ٹیکسز کے جال میں پھنسا ہوا ہے
عوام جب بھی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکے آواز بلند کریگے تب ہی اشرافیہ کے استحصال سے بچ سکیں گے
کشمیر اور بنوں کے عوام نے پارٹی وابستگی سے بالا تر کر جب اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کی تو حقوق ملے
پاکستان میں سب سے زیادہ مظلوم تنخواہ دار طبقہ ہے