متعلقہ فائیلیں
Trump Assassination Attempt | Oman mosque attack
عزاداری پر داعش کا حملہ4 شہید 30 زخمی
فلسطین کی حمایت اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ہے،پژشکیان
بزور طاقت اسرائیل کو غزہ سے نکال دیں گے،علی باقری
ہفتہ وار وی لاگ
وی لاگر:سید عدنان زیدی
پیشکش: سید انجم رضا
21 جولائی 2024
مسقط عمان میں جامعہ مسجد علی ابن ابی طالب علیہ السلام پر دوران عزاداری دہشت گردانہ حملہ 4 افراد شہید 30 زخمی
حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
شہید و زخمی عزاداروں کا تعلق پاکستان سے تھا
مسقط میں ہونے والا حملہ غزہ پر ہونے والے اسلامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے غزہ کی حمایت سے پہلو بچانے والے فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں طوفان الاقصیٰ کے سبب مسلم امہ میں اتحاد اس کے بہترین نتائج میں سے ایک ہے جس سے دشمن خوفزدہ ہے،سید حسن نصراللہ کا عاشور کے موقع پر خطاب۔
امریکہ صدارتی الیکشن فائرنگ کا واقعہ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپپ پر پنسلوانیا میں دوران تقریر فائرنگ ٹرمپ کا کان معملی زخمی ہوا
ایران ٹرمپ کو قتل کر سکتا ہے سی این این کا دعویٰ
حالیہ حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ کا رپورٹر کو جواب
ہم شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ قانونی جنگ کے ساتھ لیں گے ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی ہمارا حق ہے ٹرمپ نے قاسم سلیمانی کی شہادت پر بیا دیا تھا کہ ہم نے ایرانی کمانڈر کو ماردیا لہٰذا ٹرمپ سردار قاسم سلیمانی کا قاتل ہے اور ہم اسے عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹیں گے ،قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی
امریکہ میں مسلح تشدد کی کاروائیوں میں روز بروز اضافہ گذشتی ایک سال میں مسلح تشدد سے 40000 افراد ہلاک ہوئے ۔
صیہونی کنیسٹ نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کی ہے۔
صہیونی (کنیسٹ) پارلیمنٹ کے ارکان کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے قیام کے منصوبے کے خلاف ووٹ دیا۔
لبنان، صیہونیوں کے لیے ابدی جہنم بن جائے گا : قا ئم مقام وزیر خارجہ علی باقری
2000 اور 2006 کی جنگو ں میں لبنان نے اسرائیل کو بدترین شکست سے دوچار کیا تھا اور اب حزب اللہ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہو چکی ہے جنگ کو توسیع دینا اسرائیل کے لیے بھیانک ثابت ہو گا،علی باقری
جنرل سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی راستے استعمال کریں گے، علی باقری کنی
دنیا کے کسی بھی ملک کو دھمکیوں سے ڈرانا بند ہونا چاہئیے کثیر جہتی نظام کو استحکام بخشا جائے ،علی باقری
جی ایٹ کی بدمعاشی کا خاتمہ قریب ہے۔
یورپی یونین کی ایران دشمنی مزید ایک سال کی پابندیاں بڑھانے پر اصرار ایران کا سخت رد عمل ،یورپ اسرائیل کے مظالم پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے جب کہ انسانیت کے دفاع اور امن و استحکام کی کوششیں کرنے والے ایران پر پابندیاں لگانے کی خواہش مند ہے،
اقوام متحدہ اسرائیل کو جنگی جرائم پر فوری سزا سنائے ورنہ ضرورت پڑنے پر بزور طاقت اسرائیل کو غزہ سے اٹھا کر باہرپھینک دیں گے ،ایران
ناظرین اگر آپ ہمارے چینل پہ نئے ہیں تو جلدی سے اسے سبسکرائب کر لیں مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئیے ہماری ویب سائٹ
www.islametimes.org
فیس بک،انسٹا گرام پہ ہمیں لائک اور فالو کریں جزاک اللہ۔