1
0
Tuesday 16 Jul 2024 05:06
ہفت روزہ تجزیہ

ایران میں عزاداری امام حسین ع

ماہ محرم الحرام و عاشورائے حسینی
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام تجزیہ
موضوع: جمہوری اسلامی ایران میں ایام عزاداری سیدالشہداؑ علیہ السلام                            
مہمان: ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
16 جولائی 2024

خلاصہ گفتگو
اسلام کا آغاز تو محمدی ﷺہے لیکن اس کی ترقی و عروج حسینیؑ ہے
سیدالشہدا امام حسینؑ کا غم انسان کو دوبارہ زندہ کردیتا ہے
سید الشہدا ؑکی قربانی    کو  دیکھ اسلام کا حقیقی تصور انسان کے لئے مجسم ہوجاتا ہے
نظامِ اسلام کی عملی صورت کربلا میں نظرآتی ہے
اسلام کی بنیادی اقدار کا تذکرہ سب مسلمانوں کو یکجا کردیتا ہے
دُنیا میں بھر میں ہر باشعور اپنے اپنے انداز میں عزاداری برپا کرتا ہے
اسلامی جمہوری ایران کیونکہ امام زمانہ عج کا ملک ہے اس لئے عزاداری بھی پوری شان وشوکت سے برپا ہوتی ہے
محرم کے چاند کے ساتھ  ہی اسلامی جمہوری ایران ایک مکمل امام بارگاہ کاروپ دھار لیتا ہے
گھروں، دفتروں، شاپنگ پلازوں، عوامی مقامات بھی سیاہ پوش ہوجاتے ہیں
چاروں سمت میں یاحسین ؑ یاحسین کے طغرے اور بینرز آویزاں ہوجاتے ہیں
عوامی مقامات پہ عزاداری کے انعقاد کے لئے موکب لگادیے جاتے ہیں
پارلیمنٹ کے اجلاس میں سیشن کے دوران بھی عزاداری منعقد ہوتی ہے
ایران میں واقعہ کربلا کو تمثیلی صورت میں ڈرامائی انداز میں پیش کیاجانا یہاں کی ثقافت کا حصہ ہے
تمثیلی صورت میں واقعہ کربلا پیش کیا جانا ایک تسلسل بن چکا ہے
ان تمثیلی ڈراموں میں کربلا کے کرداروں کو عملی صورت میں پیش کیا جاتا ہے
جمہوری اسلامی میں اس ہنر کو "تعزیہ داری" بھی کہا جاتا ہے
علما کی تقاریر مجالس عزابھی منعقد ہوتی ہیں جن میں مقصد امام حسین اور فسلفہ شہادت بیان کیا جاتا ہے
مصائب امام حسین ؑ کو  ذاکری انداز میں روضہ خوان پڑھتے ہیں
جلوس ہائے عزا رات دن برپا ہوتے ہیں
تاسوعہ نو محرم اور روزِ عاشور کو سارا ملک مراسمِ عزاداری  بجا لاتا ہے
نیاز، تبرک تقسیم کی جاتی ہے، ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں لگائی جاتی ہیں
امام زادگان کے مزار تکیہ پہ مجالسِ عزا برپا ہوتی ہیں
تمام مراجع کرام، مجتہدین عظام کے گھرو ں میں بھی عزاداری برپا ہوتی ہے
مجالسِ سید الشہداؑ کو اپنے گھر میں برپا کرنے کو بڑی سعادت اور اعزاز جانا جاتا ہے
رہبرمعظم کے گھر میں "حسینیہ امام خمینی" میں عزاداری برپا ہوتی ہے
ان مجالس عزا میں ذکر ومصائب ہوتا ہے، نوحہ خوانی و ماتم داری ہوتی ہے
رہبر معظم خود بھی ان مجالس میں شرکت کرتے ہیں
 
خبر کا کوڈ : 1147834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

خادم حسین
Pakistan
اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے تمام ممالک کے لیے نمونہ عمل ہے۔
منتخب
ہماری پیشکش