0
Tuesday 13 Aug 2024 11:32
ویلاگ

اسرائیل کو حملہ کا انتظار

یحیی السنوار نئے حماس راہنما
متعلقہ فائیلیںHezbollah,Iran and Yemen will respond, Nasrallah | Nobel laureate To Lead Bangladesh After Hasina?
 
حملے کا انتظار جنگ کا حصہ ہے،سید حسن نصراللہ
 
یہودی اسرائیل چھوڑ کر بھاگنے کی تیاری میں
 
نوجوانوں نے فاشسٹ حسینہ واجد کا تختہ اُلٹ دیا
 
ہفتہ واراسلام ٹائمز ویلاگ
 
وی لاگر. سید عدنان زیدی
 13 اگست 2024
 
 
ایران بنگلہ دیشی عوام کے لیے ہمیشہ ایک اچھا اور قابل اعتماد دوست رہے گا ایران کے ترجمان وزارت خارجہ ناصرکنعانی کا بنگلہ دیش کی عوام کے نام پیغام۔
 
عراق میں عین الاسد ائیر بیس پہ دو بار حملے متعدد امریکی فوجی زخمی ایک خبررساں زرائع کے مطابق پانچ امریکی فوجی ہلاک بھی ہو چکے ہیں اور زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
صہیونی مرکز CJI کے سروے میں حیرت انگیز انکشافات
سروے کے مطابق 29% صہیونی مقبوضہ فلسطین چھوڑنے پر تیار جب کہ 71% فیصد اپنے مستقبل کے آنے والے دنوں سے ناامید اور خوف کا شکار سروے رپورٹ کے مطابق 50% صہیونی طوفان الاقصیٰ آپریشن میں زخمی ہوئے یا ان میں ایسے لوگ شامل ہیں جو زخمیوں کا قریب سے جانتے ہیں جب کہ 55% ایسے افراد سامنے آئے جنہوں نے اسرائیلی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل حکومت کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 84% اسرائیلی نیتن یاہو کی سفارتی پالیسیوں سے غیرمطمئن اور 69% اسرائیل کی دنیابھر میں پھیلی نفرت کو بھی جنگ کی طرح خطرناک سمجھتے ہیں۔
 
اسرائیل اور امریکہ کے لیے ایک بڑا سرپرائز
حماس نے شہید ہنیہ کی جگہ یحیٰ السنوار کو حماس کے سیاسی ونگ کی کمان سونپ دی واضح رہے کہ یحیٰ السنوار اسرائیل کی اس لسٹ میں شامل ہے جو اس نے مزاحمت کے لیڈران کو قتل کرنے کے لیے بنا رکھی ہے لیکن یحیٰ السنوار ابھی تک صہیونی حملوں سے محفوظ ہیں مزید یہ اسرائیل یحیٰ السنوار کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کا ماسٹر مائنڈ گردانتا ہے۔
 
اسماعیل ہنیہ کے قتل کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،روس
 
صہیونی حکومت کو محکم جواب دیں گے،قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کی اپنے مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو۔
اسرائیل کو سوچ سمجھ کر مؤثر اور مضبوط جواب دیں گے،سید حسن نصراللہ کا خطاب
 
حملے کا انتظار بھی جنگ کا حصہ ہے ہماری طاقت کا راز استحکام ہے رہنماؤں کو ٹارگٹ کر کے اسرائیل سمجھتا ہے کہ مزاحمت کمزور پڑ جائے گی تو یہ اس کی بھول ہے ہم اسرائیل کی انڈسٹری کو صرف ایک گھنٹے اور اسرائیلی اہم۔تنصیبات و طاقت کے مراکز کو صرف 30 منٹ میں تباہ و برباد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
اسرائیل کو جواب دینا یمن،حزب اللہ اور ایران کی زمہ داری ہے
عرب ممالک سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک مزاحمت کی مدد کریں ورنہ اسرائیل محض غزہ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ یہ پوری دنیا میں مسلمانوں اور عسائیوں کے مقدسات پہ حملے کر کے ان کو تباہ کرنے کا پلان کرچکے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہوگا مسلم امہ مزاحمت کا بھرپور ساتھ دینے کو اپنا ہدف قرار دے ان شااللہ اسرائیل کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بھرپور جوابی ردعمل دیا جائے گا۔
بنگلہ دیش میں نوجوان طلبہ نے فاشسٹ حسینہ واجد کا تختہ الٹ دیا 409 افراد حکومتی فسطائیت اور جبر کے نتیجہ میں لقمہ اجل بن گئے بنگلہ دیش کی تحریک فسطائیت اور جبر کے خلاف کامیاب ہوچکی ہے جب کہ شیخ حسینہ واجد اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے کر انڈیا فرار ہوگئی خطے میں رونما ہونے والے اس تبدیلی کے اثرات پاکستان پہ بھی پڑتے ہیں یا نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کیوں کہ پاکستان کے حالات بھی بنگلہ دیشی ماڈل کے ہیں۔
 
اگر آپ ہمارے چینل پہ نئے ہیں تو اسے جلدی سے سبسکرائب کر لیجئیے گھنٹی کے بٹن کو دبا لیجئیے مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
www.islamtimes.org
 
 
#hassnnasrullah
#Bangladeshupdate
#iranattackonisrael
 
خبر کا کوڈ : 1121069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش