2
Monday 1 May 2023 17:49
خبرِ جہان 42

اسرائیل کے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے 75 سال

عالم اسلام کی خاموشی!
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان
شمارہ 42
 
موضوع: اسرائیل کے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے 75 سال
 
مہمانِ گرامی
سید اسد عباس تقوی
سینئر صحافی, کالم نگار
 
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
01. پچھتر سال پہلے یہودیوں کو مسلمانوں کی سرزمین پر بسانے کے لئے So called ہو لو کاسٹ کا ڈرامہ رچایا گیا اور اس نتیجے میں یہودیوں کے لئے اسرائیل کا ناجائز اور غیر قانونی وجود عمل میں آیا, جبکہ ہولو کاسٹ کی کوئی حقیقت نہیں ہے, اسی لئے ہولو کاسٹ کا تذکرہ کرنے پر دنیا بھر میں پابندی لگائی گئی ہے تاکہ اسرائیل میں بسانے والوں کو حقیقت کا علم نہ ہو سکے.
 
02. اسرائیل کے 75ویں نیشنل ڈے پر یورپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen نے بہت بے باکی کے ساتھ اسرائیل کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ ایک خواب تھا جو شرمندہِ تعبیر ہوا, انسانی تاریخ کے سب سے بڑے سانحے کے بعد یہودی لوگ آخرکار وعدہ کی گئی زمین پر گھر بنا سکے" اور یہ بھی کہا ہے کہ "یورپ اور اسرائیل دوست اور اتحادی ہونے کے پابند ہیں" 
ارسولا کا یہ بیان حقائق کے بر خلاف ہے, ارسولا نے فلسطین کو ڈیزرٹ کہا ہے حالانکہ فلسطین اعلٰی تہذیب کا گہوارا رہا اور علم و ادب کا مخزن تھا.
 
03. حماس کے سیاسیات اور خارجہ تعلقات کے سربراہ باسم نعیم نے ارسولا وان ڈیر لیین کے بیان پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ارسولا کو کہا ہے کہ "ہمیں امید تھی کہ آپ اس موقع پر دنیا کو اس المیے کی یاد دلا کر گناہوں کا کفارہ ادا کرینگی اور صیہونی مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرینگی" 
کیا ہم یورپ سے ایسی توقع رکھ سکتے ہیں, ہرگز نہیں, یہاں اسلامی ممالک اور OIC کو احتجاج کرنا چاھئیے کیونکہ ارسولا نے جھوٹ بولا ہے اور فلسطین کی توہین کی ہے.
 
04. پچھتر سال کا اسرائیل اندرونی اور بیرونی طور پر انتہائی ٹوٹ پھوٹ اور عدم استحکام کا شکار ہے, اسرائیل کے اندر سے اسرائیل کے خاتمے کی آوازیں آرہی ہیں, اس صورتحال میں امریکہ بھی اسرائیل کا ساتھ چھوڑتا نظر آرہا ہے, اس سارے تناظر میں اور یورپ کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے تناظر میں بھی کیا یورپ اسرائیل کا ساتھ دے گا کیونکہ یہودی لابی امریکہ اور یورپ میں مضبوط ہے.
خبر کا کوڈ : 1055282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش