0
Wednesday 18 Sep 2024 11:30

 ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام چوک کمہارانوالہ پر استقبالیہ کیمپ اور سبیل 

 ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام چوک کمہارانوالہ پر استقبالیہ کیمپ اور سبیل 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع ملتان کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر چوک کمہارانوالہ پر جلوس کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا اور پانی کی سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ماتمی سنگت شہنشاہ وفا کی معاونت سے لگنے والی سبیل کا مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم، ضلعی نائب صدر ملک عمران حیدر، تحصیل صدر سٹی ڈاکٹر شاہد حسین، رہنما ایم ڈبلیو ایم حکیم غلام شبیر اور دیگر نے دورہ کیا۔ جلوس ہائے میلاد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار سمیت دستار بندی کرائی گئی۔ صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم نے کہا کہ 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک میلاد کی محافل کا مقصد اتحاد و وحدت کی فضا کو سازگار کرنا ہے اور ہفتہ وحدت منا کر عالم اسلام کے دشمن کو واضح پیغام دینا ہے کہ یہ ملک عاشقان رسول وآل رسول کا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1160752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش