0
Wednesday 18 Sep 2024 10:41

امید ہے الیکشن کمیشن روڑے نہیں اٹکائے گا، بیرسٹر گوہر

امید ہے الیکشن کمیشن روڑے نہیں اٹکائے گا، بیرسٹر گوہر
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن روڑے نہیں اٹکائے گا، ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لے گا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بہترین انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے، کسی نے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض نہیں کیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے لیٹرجاری کیا تھا اس میں صرف ایک نکتہ اٹھایا گیا تھا، میں نے بطور پارٹی چیئرمین پارٹی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، سپریم کورٹ نے میرے نوٹیفکیشن کو قبول کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دی کہ کس کی کنفرمیشن قبول کریں، پی ٹی آئی کا کوئی اسٹرکچر دستیاب نہیں ہے، یہ بات غلط تھی کیونکہ ہمارا اسٹرکچر دستیاب ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ڈاکیومنٹس الیکشن کمیشن کے سامنے تھے، ہم نے الیکشن کمیشن کے سوال کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا تھا، اس پر سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو الیکشن کمیشن کو آرڈر کیا، ریزرو سیٹوں کو چھوڑیں، موجودہ 40 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن کریں۔ بیرسٹر گوہر علی کا مزید کہنا تھا کہ 2 اکتوبر کو سماعت ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ حل ہو جائے گا، سپریم کورٹ پہلے ہی یہ مسئلہ حل کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش