0
Wednesday 18 Sep 2024 00:22

پیجر دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے دی، روسی میڈیا کا دعویٰ

پیجر دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے دی، روسی میڈیا کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کے افراد کو نشانہ بنانے کے لیے پیجر دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے خصوصی اجلاس میں دی تھی، جس کا مقصد کارروائیوں کو نئے مرحلے میں داخل کرنا تھا۔ روسی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وزراء اور سکیورٹی سروسز کے سربراہوں کی اسی ہفتے میٹنگ میں کارروائی کی منظوری دی تھی۔ دھماکوں میں لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 11 افراد شہید اور 4 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2 سو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی ایرانی سفیر مجتبی امانی کے بارے میں ان کی اہلیہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی طبعیت ٹھیک ہے۔

لبنانی حکومت اور ایران نے بھی ان سائبر حملوں کی ذمہ داری اسرائیل ہی پر عائد کی تھی جبکہ حزب اللّٰہ نے انتقامی کارروائی کی دھمکی ہے۔ لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیجر دھماکوں سے 9 افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں حزب اللّٰہ کے رکن اسمبلی علی عمار کا بیٹا بھی شامل ہے جبکہ 28 سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شام میں پیجر دھماکوں سے بھی سات افراد مارے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1160671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش