0
Tuesday 17 Sep 2024 20:54

نواب شاہ میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ، رینجرز افسر جاں بحق

نواب شاہ میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ، رینجرز افسر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے رینجرز کا ایک افسر جاں بحق ہوگیا۔ نواب شاہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) تنویر تونیو نے بتایا کہ شہید ہونے والے رینجرز انسپکٹر، دیگر 2 اہلکاروں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ ان کے ساتھ لوٹ مار کی واردات کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایس ایس پی تنویر تونیو نے بتایا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اہلکار شہید ہوگیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان سے لوٹی ہوئی نقدی برآمد کر لی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید بے نظیر آباد میں رینجرز افسر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات میں کسی صورت قابل برداشت نہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے شہید کے بلندردرجات کی دعا کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 1160616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش