0
Tuesday 17 Sep 2024 20:52

کارساز حادثہ، ملزمہ نتاشا کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس

کارساز حادثہ، ملزمہ نتاشا کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس
سندھ ہائی کورٹ نے کارساز حادثہ کی مرکزی ملزمہ نتاشا کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت پر استغاثہ کو نوٹس جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں ایک رکنی بینچ نے اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل کو 30 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو بھی ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس دستاویزات کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔ درخواست گزار نتاشا دانش نے ماتحت عدالت میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اپنے وکیل کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عامر منصوب قریشی نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ان کی مؤکلہ کو اس مقدمے میں پھنسایا گیا ہے کیونکہ ایک جرم کے لیے قانونی طور پر دو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ( ایف آئی آرز) درج کرنا غیر قانونی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے صغریٰ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ عدالت نے ایک ہی واقعے میں دوبارہ ایف آئی آر جو پہلے ہی پولیس کو رپورٹ ہوچکی ہو درج کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش