0
Tuesday 17 Sep 2024 20:19

کراچی میں سڑکوں کے مسائل، لوگوں کو تکالیف ہیں، شرجیل میمن

کراچی میں سڑکوں کے مسائل، لوگوں کو تکالیف ہیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کے مسائل ہیں اور لوگوں کو تکالیف ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بہت سے چیلنجز ہیں، سندھ حکومت بہت سے چیلنجز پر قابو پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور ہو رہے ہیں، بارشوں کے ختم ہوتے ہی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے، کراچی میں بس سروس فعال ہے اور ریڈ لائن پر کام جاری ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کی کچھ سڑکیں خراب ہیں جن کی بہتری کیلئے انتظامیہ کام کر رہی ہے، کراچی میں جہاں جہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہیں حکومت ٹھیک کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت میں شامل نہیں ہیں، بازار میں 53 کروڑ شیئرز کے سودے 8.9 ارب روپے میں طے ہوئے، حکومت ہو یا اپوزیشن اچھی بات پر ساتھ دیتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو وفاق کی جانب سے جو شیئر ملنا چاہیئے وہ نہیں ملا، ہم تنقید برداشت کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ شہر کی تمام سڑکیں بہتر ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1160599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش