اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے پیجر ڈیوائسز دھماکوں میں لبنان کے لیے ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی پیجر ڈیوائسز دھماکوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنانی وزارت صحت نے عوام سے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر نے لبنان میں ہونے والے پیجر ڈیوائسز دھماکوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔