0
Saturday 14 Sep 2024 10:09

ژوب، اسلام آباد سے کوئٹہ آنیوالی مسافر بس کو حادثہ، 4 افراد جانبحق، متعدد زخمی

ژوب، اسلام آباد سے کوئٹہ آنیوالی مسافر بس کو حادثہ، 4 افراد جانبحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں چار مسافر جانبحق، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 4 مسافر جاں بحق، 24 زخمی ہو گئے ہیں۔ متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اسلام آباد سے براستہ ژوب کوئٹہ آنے والی مسافر بس کو ہوا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ٹراما سینٹر ژوب منتقل کردیا ہے، جبکہ بعض افراد کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے جسکی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ تمام زخمیوں کو پولیس اور لیویز کی گاڑیوں میں ژوب اسپتال پہنچایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1159877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش