اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب مسجد ولی العصر میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید وسیم زیدی، عاطف سہرانی اور دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی حوالے سے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، حکومت اپنی فرعونیت کا مکمل اظہار کر رہی ہے، ملک کی موجودہ صورتحال میں جمہوریت خطرے میں ہے، پہلے ہی منتخب افراد کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا اور من پسند افراد کو نوازا گیا۔