0
Tuesday 10 Sep 2024 21:03

غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں اقوام متحدہ کے دسیوں کارکنوں کی گرفتاری

غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں اقوام متحدہ کے دسیوں کارکنوں کی گرفتاری
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے روزگار و امداد کے ادارے انروا (UNRWA) کے غزہ کی پٹی میں سربراہ فلپ لازارینی نے غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں اقوام متحدہ کے ایک قافلے سمیت اس ایجنسی کے دسیوں ملازمین کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں فلپ لازارینی نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ازقبل رابطہ کاری کے باوجود غزہ کے شمال کی جانب بڑھنے والے اقوام متحدہ کے ایک قافلے کو انروا کے دسیوں کارکنوں سمیت 8 گھنٹے سے زائد تک بے جا حراست میں رکھا ہے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق انروا کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت تمام عملے کو رہا کر دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ کا مذکورہ قافلہ بحفاظت واپس آ گیا ہے لیکن اس بات کی تصدیق ممکن نہیں کہ آئندہ کل شمالی غزہ میں پولیو ویکسینیشن کا عمل انجام پا سکے گا یا نہیں!! فلپ لازارینی نے کہا کہ یہ واقعہ اقوام متحدہ کے ملازمین کے خلاف جارحیت کے گھناؤنے سلسلے کی ایک کڑی ہے درحالیکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق اقوام متحدہ کے ملازمین کو تحفظ اور اپنے فرائض انجام دہی کی مکمل اجازت ہونی چاہیئے!
خبر کا کوڈ : 1159189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش