0
Tuesday 10 Sep 2024 20:48

مصری سرحد پر غاصب صیہونی فوجیوں پر حملہ، متعدد ہلاک و زخمی

مصری سرحد پر غاصب صیہونی فوجیوں پر حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے پیر کی شام مقبوضہ فلسطین اور مصر کی مشترکہ سرحد پر تعینات غاصب اسرائیلی فوجیوں کے خلاف ایک سکیورٹی حادثے کی اطلاع دی ہے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق مصری جوانوں نے مشترکہ سرحد پر تعینات متعدد اسرائیلی فوجیوں کو گاڑی تلے روند ڈالا اور ان پر گولیاں چلائیں۔

غیر سرکاری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تاہم ان ہلاکتوں کی صحیح تعداد منظر عام پر نہیں لائی گئی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حملہ آور اسمگلر تھے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ لوگ درحقیقت اسمگلر ہی تھے یا مزاحمتکار!

بعد ازاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں غاصب اسرائیلی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہم نے ایک گاڑی کی نشاندہی کر لی جو مصری سرحد پر ہماری افواج کی جانب تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھی جس کے بعد مشتبہ افراد کا پیچھا شروع کر دیا گیا ہے!!
خبر کا کوڈ : 1159186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش