0
Tuesday 10 Sep 2024 19:51

ثابت ہوگیا کہ ملک جمہوری نہیں پولیس اسٹیٹ ہے، حافظ حمد اللہ

ثابت ہوگیا کہ ملک جمہوری نہیں پولیس اسٹیٹ ہے، حافظ حمد اللہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ کل رات آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔ ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ گزشتہ روز کے اقدام سے ثابت ہوگیا کہ ملک جمہوری نہیں پولیس اسٹیٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کارروائی کی مذمت کریں۔ جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کی مذموم حرکت جس نے بھی کی ہے، وزیراعظم اُس کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت جاری کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی آئینی ذمے داری کو پورا کریں، جس سے وفاداری کا انہوں نے حلف لیا ہے۔ حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اگر اپنی آئینی ذمے داریوں کو اسپیکر پورا نہیں کرسکتے تو اسپیکرشپ سے مستعفی ہونا بہتر ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 1159183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش