0
Tuesday 30 Jul 2024 15:43

ڈاکٹر عشرت العباد کا جلد پاکستان واپس آکر نئی پارٹی بنانے کا اعلان

ڈاکٹر عشرت العباد کا جلد پاکستان واپس آکر نئی پارٹی بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا ہے کہ ہم نئی سیاسی جماعت بنائیں گے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلاف بالائے طاق رکھ کر نئی جماعت میں ایم کیو ایم پاکستان کو بھی شمولیت کی دعوت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے، معیشت کی بہتری کیلئے کرپشن کیخلاف کڑا احتساب کرنا ہوگا۔ عشرت العباد نے کہا کہ گورننس ناکام ہو جائے تو صورتحال کوئی بھی رخ اختیار کر سکتی ہے، سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد کو چھو رہا ہے، امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔
خبر کا کوڈ : 1150892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش