اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے قادیانیوں کے حوالے سے فیصلے کیخلاف تحریک لبیک سراپا احتجاج ہے۔ گزشتہ روز ٹی ایل پی کے نائب امیر کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ شیخوپورہ پولیس نے بھی ٹی ایل پی کے سینیئر رہنما مولانا طاہر سیفی کو گرفتار کرلیا۔ مولانا طاہر سیفی نے بھی چیف جسٹس کے قتل کا فتویٰ دیا تھا۔
مولانا طاہر سیفی کیخلاف تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کے سامنے پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے مولانا طاہر سیفی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے ملزم کو 6 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔