0
Thursday 16 Nov 2023 23:17

حماس کا مقبوضہ بیت المقدس میں کئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنیکا دعویٰ

حماس کا مقبوضہ بیت المقدس میں کئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنیکا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے اور کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ القسام بریگیڈ نے غزہ کے شہیدوں کا بدلہ لینے کے لیے کیا، حماس کے مطابق القسام بریگیڈ نے یہ حملہ بیت اللحم اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے درمیان چیک پوائنٹ پر کیا۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے 41 ویں روز بھی جاری رہے، اسپتالوں پر حملوں کے ساتھ اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد پر بھی بمباری کر دی، جس میں پچاس نمازی شہید ہوگئے۔

اردنی فیلڈ اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں اسپتال کے سات ارکان زخمی ہوئے، مقبوضہ بیت المقدس میں بھی اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ مغربی کنارے سے 69 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا، اسرائیلی فوج نے غزہ بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے اور حماس پولیٹیکل چیف اسماعیل ہنیہ کے گھر پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو دربدر کرنے کے بعد جنوبی غزہ میں خان یونس کا علاقہ بھی خالی کرنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دی ہیں، ایندھن کی قلت سے غزہ پٹی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی ہیں۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا جنگ میں وقفے کا مطالبہ اسرائیل نے مسترد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1096204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش