0
Tuesday 19 Sep 2023 23:57

نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی 1 روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔ درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی گئی ہے۔ نیپرا 27 ستمبر کو درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اگست میں 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔ درخواست منظوری پر بجلی صارفین پر 33 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔ درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1082695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش