0
Saturday 16 Sep 2023 19:45

نگران حکومت ریلیف کے بجائے نااہل حکمرانوں کی راہ پر گامزن ہے، مولانا ہاشمی

نگران حکومت ریلیف کے بجائے نااہل حکمرانوں کی راہ پر گامزن ہے، مولانا ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ آج حکومتی و مقتدر قوتوں کی نااہلی بدعنوانی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ غریب کے گھر کا چولہ بج گیا ہے۔ غریب علاج تعلیم و بہتر کھانے سے محروم ہیں۔ بدقسمتی سے حکمرانوں مقتدر قوتوں و اشرافیہ کو اس کی کوئی فکر نہیں۔ وہی پرانی رٹ قیمتوں میں اضافہ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ چوروں لٹیروں مفت خوروں سے قومی دولت برآمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوامی قوت و تائید سے مسائل، لٹیروں کی لوٹ مار کو اجاگر، عوام کو دھوکہ دینے والوں کی سازشوں سے قوم کو آگاہ کرکے دیانت دار قیادت دیں گے۔

ملک آئی ایم ایف کے حوالے کرنے، لوٹ مار، مہنگائی، بدعنوان، مفت خوروں کے خلاف جماعت اسلامی اب خاموش نہیں بیٹھے گی۔ بجلی کے بھاری بلوں، پٹرول کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ اور بدترین مہنگائی سب کا بنیادی مسئلہ اور پریشانی ہے۔ بجلی، پٹرول، گیس، ادویات، خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے آئی ایم ایف کی غلامی برقرار رکھتے ہوئے، اپنی حکومت و وزارتیں بچانے کیلئے کئیں۔ اب نگران حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اسی ناکام ناہل بدعنوان حکمرانوں کی پالیسی پر گامزن ہے۔ مہنگائی کی وجہ بدعنوانی اور بیوروکریسی، حکمرانوں، جرنیل و ججز کو گیس، بجلی سمیت دیگر بھاری بھر ماراعات کی وجہ سے ہیں۔

حکمران ہر بار عوام سے ہی قربانی مانگتے ہیں، جبکہ خود کسی طرح قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔ بلکہ الٹا مراعات تنخواہیں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو حکمرانوں کے خلاف اُٹھنا ہوگا۔ خاموشی و برداشت کی وجہ سے حکمران قیمتوں میں اضافے سے نہیں رکھتے۔ خریداری و برداشت کے حوالے سے عوام کی ہمت جواب دے گئی ہے۔ بدترین مہنگائی،غربت و بے روزگاری کی وجہ پی ڈی ایم و پی ٹی آئی سمیت اشرافیہ اور مقتدر قوتوں کی لوٹ مار ہیں۔ 24 ستمبر دھرنا شہریوں، علمائے کرام، وکلاء، تاجر برادری سمیت سب کا احتجاجی دھرنا ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق 24 ستمبر احتجاجی دھرنے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1081985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش