0
Friday 7 Feb 2025 01:44

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، یوسف رضا گیلانی

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا، شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا، صبر جمیل کی دعا کی۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، انہوں نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1189081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش