گلگت میں احتجاجی جلسے سے آغا راحت حسین الحسینی کا اہم خطاب
31 Jan 2025 21:35
گلگت میں گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری کیخلاف منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ کا کہنا تھا کہ امام مہدی کی شان میں توہین کرنیوالے شخص کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے، لگتا ہے فوج اور ادارے بھی بے بس ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ امام مہدی کی شان میں توہین کرنے والے شخص کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے، لگتا ہے فوج اور ادارے بھی بے بس ہیں۔ گلگت میں گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری کیخلاف منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین نے کہا کہ اس گستاخی کے معاملے پر ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے، ابھی تو شروعات ہیں، آگے ہم پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا ملت تشیع کیخلاف رویہ ہمیشہ سے ہی جانبدارانہ رہا ہے۔ یہاں گلگت بلتستان میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش ہو رہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1187842