QR CodeQR Code

بگن واقعے پر پاراچنار کے عمائدین کی ہنگامی پریس کانفرنس

19 Jan 2025 16:46

عمائدین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ادویات نہ ہونے کی وجہ سے دو سو سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں، سینکڑوں بیمار پڑے ہیں، کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں، پاکستان کے لوگ کب اٹھیں گے، چند مٹھی بھر دہشتگردوں نے راستوں کو بند کیا ہوا ہے مگر ریاست کہاں ہے۔؟


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی ہے، ہم نے قربانی دی ہے، آج پارا چنار کی پانچ لاکھ آبادی کا حال یہ ہے کہ وہ مکمل طور پر محصور ہوچکی ہے، وہاں بھوک اور پیاس نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، ادویات نہ ہونے کی وجہ سے دو سو سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں، سینکڑوں بیمار پڑے ہیں، کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں، پاکستان کے لوگ کب اٹھیں گے، چند مٹھی بھر دہشتگردوں نے راستوں کو بند کیا ہوا ہے، ریاست کہاں ہے۔؟۔ مزید تفصیلات اس وڈیو میں جان سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1185265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1185265/بگن-واقعے-پر-پاراچنار-کے-عمائدین-کی-ہنگامی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com