QR CodeQR Code

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کی پاکستانی ایشوز پر اہم میڈیا بریفنگ

10 Jan 2025 22:29

میڈیا سے گفتگو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں تھا، مگر پیپلزپارٹی نے جس انداز میں طاقت کا استعمال کیا، وہ قابل مذمت ہے، ہم نے امن کیلئے احتجاج کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت مکمل طور پر لاقانونیت ہے، آئین معطل ہے، سیاسی جماعتیں پاور پالیکٹس پر یقین رکھتی ہیں، ملک کے بحران بڑھتے جا رہے ہیں، انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہمارا دھرنا کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں تھا، مگر پیپلزپارٹی نے جس انداز میں طاقت کا استعمال کیا، وہ قابل مذمت ہے، ہم نے امن کیلئے احتجاج کیا تھا، دہشتگردی کے خلاف سڑکوں پر آئے گا، مگر انہوں نے نہتے لوگوں پر طاقت کا استعمال کیا، پریس بریفنگ میں مزید کیا کہا، اس وڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1183593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1183593/سینیٹر-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کی-پاکستانی-ایشوز-پر-اہم-میڈیا-بریفنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com