QR CodeQR Code

گلگت میں آٹھویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری، آغا راحت بھی شریک، ویڈیو رپورٹ

31 Dec 2024 18:21

اسلام ٹائمز: دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کراچی میں جاری دھرنے کیخلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت کچھ بھی کر لے، جب تک پاراچنار کے مظلومین کی دادرسی نہیں ہوتی، دھرنے جاری رہیں گے۔


رپورٹ: لیاقت علی انجم 

دسمبر کی شدید سردی میں گلگت میں پاراچنار کے محصور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آٹھویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔ کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک پر دھرنے میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہو رہی ہے اور حکومت و ریاستی اداروں کی بے حسی کی شدید مذمت کی جا رہی یے۔ گلگت دھرنے کے آٹھویں روز قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے اور خطاب کیا۔ تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1181648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1181648/گلگت-میں-آٹھویں-روز-بھی-احتجاجی-دھرنا-جاری-آغا-راحت-شریک-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com