QR CodeQR Code

کرم پاراچنار میں خون کی ہولی، ذمہ دار کون، حل کیا ہے؟ علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کا خصوصی انٹرویو

16 Dec 2024 15:26

پاراچنار کرم کا مسئلہ دراصل ہے کیا؟ زمینی تنازعہ، قبائلی تنازعہ، فرقہ واریت یا عالمی سازش؟ پاراچنار کرم میں مسائل کا اصل ذمہ دار کون؟ سکیورٹی ادارے پاراچنار پشاور کانوائے کو تحفظ کیوں نہیں دے سکے؟ کیا تحریک انصاف کی کے پی حکومت واقعی بے بس ہے؟ اگر تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کے پاس اختیار نہیں تو انکی اتحادی جماعت ان سے الگ کیوں نہیں ہو جاتی؟ سانحہ کوئٹہ پر شدید سردی میں دھرنے کی طرح سانحہ کرم پاراچنار پر صوبائی حکومت کیخلاف دھرنے کیوں نہیں دیئے گئے؟ پاراچنار کے مسائل سے ملک شام کا کوئی تعلق ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


شہر قائد سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و مذہبی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہیں۔ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شریعہ ایڈوائز بھی ہیں، اسکے ساتھ ساتھ وہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے معروف ادارے الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل اور زہراء اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین بھی ہیں۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کیلئے فعال چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ پاکستان میں دینی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر بھی ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے پاراچنار کُرم کے حالات، وہاں جاری خون کی ہولی کے حقائق، خیبر پختونخوا و وفاقی حکومت اور سکیورٹی فورسز کی ناکامی، اصل ذمہ دار، اسکے حل و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کیساتھ زہراء اکیڈمی کراچی میں مختصر نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1178585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1178585/کرم-پاراچنار-میں-خون-کی-ہولی-ذمہ-دار-کون-حل-کیا-ہے-علامہ-ڈاکٹر-شبیر-میثمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com